دنیا بھر میں کورونا وائرس اس تیزی سے پھیلا جیسے دیمک کسی لکڑی کو تیزی سے کھا جاتی ہے۔ کورونا سے اب تک لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ ماہرین صحت نے کورونا سے بچاؤ کے لیے قوت نظام کی مضبوطی کو اہم قرار دے رہے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق انسانی مدافعتی نظام جسم کا ایک پیچیدہ نظام سمجھا جاتا ہے جس میں جسم کے بہت سے مختلف حصے ہم آہنگی کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں اسی لیے اس نظام کو مضبوط بنانا بے حد ضروری ہے۔
مضبوط مدافعتی نظام انتہائی اہم
مضبوط مدافعتی نظام ایک تندرست انسانی جسم میں پیدا ہونے والے انفیکشن اور بیماریوں کو مات دیتا ہے۔ انسان کیا کھاتا ہے،کیا پیتا ہے؟کتنی ورزش کرتا ہے؟ یہ سب چیزیں قوّت مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق ایمیون سسٹم کی مضبوطی کے لیے وٹامن سی سے بھرپور غذاؤں کا ضرور انتخاب کریں۔
لیموں کا استعمال،وٹامن سی کا بہترین ذریعہ
لیمو پانی کا استعمال قدیم چینی روایت ہے۔ صبح سویرے اٹھ کر ایک گلاس نیم گرم پانی میں آدھا لیمو نچوڑ کر استعمال کرکے اپنے دن کا آغاز کریں، یہ نا صرف جسم کو تروتازہ رکھتا ہے بلکہ اس کا روزانہ استعمال نظامِ ہاضمہ پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ وٹامن سے بھرپور لیمو قوت مدافعت کے نظام کے لیے بے حد معاون ہے، جبکہ یہ پانی جسم سے تمام مضر ذرّات بھی باہر نکالتا ہے۔
پروٹین سے بھرپوراسنیکس نظام قوت کے لیے بہترین
پروٹین نا صرف خون میں شکر کی مقدار کو معتدل رکھتا ہے بلکہ یہ جسم کو توانا بھی رکھتا ہے، پروٹین کا استعمال قوت مدافعت کو مضبوط کرنے کے لیے بے حد اہم ہے۔اکثر افراد شام کے اوقات میں کچھ نہ کچھ کھانے کے شوقین ہوتے ہیں ایسے میں بسکٹس اور کیک اور چپس وغیرہ جیسی چیزوں کا استعمال فوری ترک کردیں ۔ماہرین کے مطابق خشک میوے جات، ابلے ہوئے انڈے یا پروٹین سے بھرپور اسنیکس کا استعمال نظامِ قوت مدافعت کے لیے معاون ثابت ہوتا ہے اور پروٹین کا استعمال قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے
وٹامن سی کی خصوصیات سے بھرپور آملہ
اینٹی آکسیڈنٹ اور وٹامن کی خصوصیات سے بھرپور آملہ انسانی قوت مدافعت کو بڑھانے میں انتہائئی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آملہ کا روزانہ استعمال آپ کو کورونا وائرس جیسے جراثیم سے محفوظ رکھنے میں معاون ہوگا۔ صبح ناشتے میں آملہ کا استعمال بہت فائدہ مند ہے
آپ آملہ کو مختلف طریقوں سے استعمال کرسکتے ہیں جیسے صبح ناشتے میں آملہ کھا سکتے ہیں اور آملے کا اچار بھی کھاسکتے ہیں۔وٹامن سی کے خزانے سے مالا مال آملہ کو طبی ماہرین دمہ کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے انتہائی فائدہ مند قرار دیتے ہیں۔ جسم میں خون کی کمی دورکرنے کے ساتھ ہیمو گلوبن کی سطح میں بھی اضافہ ہو ہے ۔ جو قوت مدافعت بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
شہد،تلسی اور ادرک کا ااثر انگیز استعمال
نزلہ زکام اورفلو کی شکایت میں تلسی اور ادرک کی چائے کسی دوا کی طرح اپنا جادو دکھاتی ہے ۔ ماہرین طب کہتے ہیں تلسی اور ادرک کا قہوہ قوت مدافعت بڑھانے کابہترین ذریعہ ہے۔ایک کپ پانی ابال کر اس میں چند پتے تلسی ،ایک ٹکڑا ادرک اور ذرا سی کالی مرچ ڈ الدیں اور کچھ دیر پکائیں ۔ مزےدار سے اس قہوے کا جادو آپ کو ترو تازگی بخشنے کے ساتھ ایمیوں سسٹم کو بھی مضبوط کرے گا۔ اس کے علاوہ تلسی کے چند پتے او ر ایک ٹکڑا ادرک پیس لیں پھر اس میں شہد ملا لیں ۔ صبح شام ایک چمچا اس آمیزے کو کھنے سے نظام قوت بڑھتی ہے۔
وٹامن ڈی اور آپ کا ایمیون سسٹم
امیون سسٹم یا مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں وٹامن ڈی کا کلیدی کردار ہے۔ یہ جسم میں موجود جراثیم سے لڑنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔سورج کی روشنی وٹامن ڈی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ، صبح سویرے 10 سے 15 منٹ کے لیے دھوپ میں بیٹھ جائیں آپ خود کو توانا محسوس کریں گے۔اپنی روز مرہ کی غذا میں وٹامن ڈی سے بھر پوراشیاء شامل کریں ، مچھلی ، پنیر، انڈے کی زردی اور کچھ مشرومز میں وٹامن ڈی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ جو آپ کو کورونا کو شکست دینے میں مدد گار ثابت ہوگا۔