جمو کشمیر سے تعلق رکھنے والی 87 سالہ معمر خاتون نے حج کے لیے جمع کی گئی 11لاکھ روپے کی رقم کورونا فنڈ ریلیف کے لیے عطیہ کردی ۔ ان کا یہ پیغام اقوام عالم کے لیے ایک سبق ہے۔ قید و بند کی صعوبتیں جھیلتے کشمیر کے باسی اپنے دل مین انسان اور انسانیت کا درد رکھتے ہیں اور مسلمان ہونے کی حیثیت سے حقوق العباد کے فرائض نہیں بھولتے
خالدہ بیگم نے حج کی رقم عطیہ کردی
دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس نےجموں کشمیر میں بھی اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں ۔اور پہلے سے لاک ڈاون جمو کشمیر کو مزید پابندیوں میں جکڑ لیا ہے۔ جمو کشمیر کی رہائش پذیر خالدہ بیگم بھی ہر مسلمان کی طرح حج پر جانے کی خواہش رکھتی تھیں۔ مگر موجودہ صورتحال میں انہوں نے اپنے لوگوں کی مدد کے لیے اپنی جمع کی گئی 11 لاکھ (بھارتی 5 لاکھ)روپے کی رقم کورونا فنڈ ریلیف میں عطیہ کردی ۔
مودی بھول گئے انسانیت کا درس مگر کشمیری نہین!!
خالدہ بیگم نے اپنے اس احسن اقدام سے دنیا اورنریندر مودی کو ہمدردی اور رحم دلی کیا ہوتی ہے بتا دیا ہے۔اور دنیا کوپیغام دے دیا ہے کہ 234 دنوں کے لاک ڈاؤن نے بھی کشمیریوں کے حوصلوں کو پست نہیں کیا ہے۔ مودی کے مظالم نے ان کے عزم کو آج بھی نہیں ہرا یا ہے اورانسانیت ابھی بھی زندہ ہے پیسا ہی سب کچھ نہیں ہے۔اللہ کی راہ میں اس کے بندوں کی امداد کرنا احسن اقدام ہے اور اصل میں وہی بڑا انسان ہے ۔