کورونا کی وبا کے باعث زندگی کا پہیہ جیسے جام ہوکر رہ گیا ہے۔ ایسے میں ہر کوئی مصروفیت کے نت نئے طریقے ڈھونڈ رہا ہے۔آئسو لیشن میں قید سیلیبریٹیز بھی اپنی مصروفیت کاتوڑ نکال رہے ہیں۔ کوئی اسنیپ چیٹ پر دوستوں سے ملاقاتوں کا راستہ ڈھونڈ رہا ہے تو کوئی پرانے ڈرامے دیکھتے ہوئےمداحوں کو بھی اپنے پسندیدہ شوز دیکھنے کا کہہ رہا ہے ۔ یہی نہیں سوشل میڈیا کے ذریعے دوسروں کو بھی مشورے دے رہا ہے کہ اس خود ساختہ تنہائی کا توڑکس کس طرح سے نکالا جا سکتا ہے اور اسی پر عمل پیرا ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ساتھی کرکٹرز کو نومنیٹ کرتے ہوئے پش اپ چیلنج دے دیا۔
The captain @AzharAli_ has aced the pushup challenge! Let's see how his nominees respond. #StayHomeSafe pic.twitter.com/Kj0qdfJwZ4
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 30, 2020
پش اپ کے پش اپ،،شغل کا شغل
گھروں میں محصور کرکٹرز بھی دیگر افراد کی طرح خود کو فٹ رکھنے کے لیے نت نئی مصروفیت نکال رہے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے بھی صحت مندانہ مصروفیت ڈھونڈ لی ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ گئی جس میں ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی پش اپس نکالتے دکھائی دے رہے ہیں۔ (واہ واہ۔۔۔ ایک تیر سے دو مزے)
پش اپس سے قبل انہوں نے بابر اعظم ، وہاب ریاض ، اسد شفیق ،سرفراز احمد اور انگلش کرکٹر ٹام بینٹن سمیت دیگر کھلاڑیوں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی ایسا کرکے دکھائیں۔پش اپس کے بعد انہوں ساتھ رکھا سینیٹائزر لگاتے ہوئے سب کو اس کے استعمال کی تلقین بھی کی ۔۔(گڈشارٹ۔۔۔ کیپ اٹ اپ)
Here is a response to the Test captain from our T20I captain. Over to @babarazam258's nominees now! pic.twitter.com/nzb7UAS17H
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 30, 2020
بابر اعظم کا بھرپور جواب
پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اظہر علی کو ان کے چیلنج کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 8 پش اپس لگائے۔ ( ویل ڈن بوائے ول ڈن)۔
چیلنج کو بھرپور طریقے سے پورا کرنے کے بعد ہیرو بابر اعظم نے اسے سرفراز احمد اور وہاب ریاض کی جانب پاس کردیا۔
Sarfaraz accepts Azhar Ali's challenge and here is his response. Over to @SarfarazA_54's nominees now! pic.twitter.com/V5wodOM9zx
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 31, 2020
سرفراز نے دھوکا نہیں دیا
سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی فورا چیلنج قبول کرتے ہوئے زبردست پش اپس نکالیں اور وہاب ریاض اور شان مسعود کی جانب پش اپس کا جال پھینکتے ہوئے بڑی خوبصورتی سے ٹاسک انہیں سونپ دیا۔(لڑکا چھا گیا ہے بھائی)
He looks sharp here, well done @WahabViki, the challenge moves on! pic.twitter.com/rLxkhtvIgB
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 31, 2020
مزید پڑھیے: بین ڈنک کا ببل گم چیلنج ۔۔کیا آپ تیار ہیں؟َ؟
فاسٹ بالر کی تیزی
فاسٹ بولر وہاب ریاض بھی تیزی دکھاتے ہوے میدان میں اترے اور سب کو کلین بولڈ کرتے ہوئے جلدی جلدی پش اپس لگانے کے بعد تیزی سے شعیب ملک، محمد حفیظ اور شاداب خان کو پش اپ چیلنج کردیا۔( ویری اسمارٹ)۔
دیکھتے ہیں اگلا کون سا کھلاڑی اپنے قرنطینہ میں پش اپ کا یہ چیلنج سب سے پہلے نبھائے گا اور کس کو چیلنج دے گا؟