چیئر مین جنگ گروپ میر جاوید الرحمان رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے

میر جاوید انتقال

جنگ میڈیا گروپ کے بانی میرکارواں میر خلیل الرحمان کے بڑے صاحبزادے میر جاوید الرحمان کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ڈاکٹرز نے ان کو کینسر کی تشخیص کی تھی۔ شدید علالت کے بعد چیئر مین جنگ گروپ میر جاوید الرحمان آج رضائے الِہی سے انتقال کر گئے

میر جاوید انتقال

Geo.tv

سچ اور آزادی اظہار رائے کے پیروکار

 میرجاویدالرحمان کو اپنے والد کی طرف سے سچ اور آزادی اظہار رائے جیسا جوش و جذبہ وراثت میں ملا۔ میرجاوید الرحمان کی  رہ نمائی اور سربراہی میں جنگ گروپ پاکستان کا سب سے بڑا میڈیا گروپ بن  کر ابھرا  جس کے تحت کئی اخبارات، رسائل اور ٹی وی چینلز کام کررہے ہیں۔

انتہائی نرم لہجہ رکھنے والے انسان

دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی نے جنگ گروپ کے چیئرمین و پبلشر میر جاوید الرحمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے مرحوم کے  بلند درجات کے لیے دعا  بھی فرمائی۔ ان کا کہنا تھا  کہ میر جاوید الرحمان انتہائی نرم لہجہ رکھنے والے اور اچھے انسان تھے۔

 

مزید پڑحیے:جنگ اور جیو نیوز کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی گرفتاری ہائیکورٹ میں چیلنج

میر جاوید الرحمان کے انتقال پر شہباز شریف کا اظہار افسوس

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے میر جاوید الرحمان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ میرجاوید الرحمان نے میرصحافت میرخلیل الرحمان کی علمی و قلمی میراث کو شاندار انداز میں نبھایا ہےاور ان کے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے اس کا بھرنا ممکن نہیں، اللہ تعالٰی انہیں اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

اس کے علاوہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان، ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت  دیگر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

To Top