پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے ہمیشہ ہاٹ ایشو بنے رہنے والے عمر اکمل نے اے سی سی کی خلاف ورزی پر ملنے والے نوٹس کا جواب پی سی بی کو بھجوا دیا ہے اورچیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے بعد اب یہ معاملہ اینٹی کرپشن ٹریبونل کے بجائے ایگریڈ سینکشنز کے تحت نمٹایا جائے گا جس کے بعد عمر اکمل کو زیادہ سزا کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا
بکی سے رابطے اور پیشکش پڑ گئی مہنگی
ٹیسٹ کرکٹرعمر اکمل نے بکی کی جانب سے رابطوں اور پیشکشوں کے بارے میں بروقت آگاہ نہ کرنے کی غلطی کو تسلیم کیا تھا – جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2 مارچ کو عمر اکمل پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر فردجرم عائد کی تھی۔ ذرائع کے مطابق عمر اکمل نے پی سی بی کی جانب سے نوٹس آف چارج کا جواب بھجوا دیا ہے اور اسے چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ اب یہ معاملہ اینٹی کرپشن ٹریبونل کے بجائے ایگریڈ سینکشنز کے تحت نمٹایا جائے گا ۔جس کی وجہ سے عمر اکمل کو اب کم سے کم سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیے: پی سی بی بھی کو کروڑوں کا دھچکا ۔۔خالی اسٹیڈیم میں میچ
واضح رہے عمر اکمل کو پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ 4. 4. 2 کی دو بار خلاف ورزی کرنے پر 17 مارچ کو نوٹس آف چارج جاری کیا گیا تھا،ان پر بکیز کے رابطے کی اطلاع نہ کرنے کے الزام پر فرد جرم عائد ہوئی تھی تاہم جرم ثابت ہونے پرعمراکمل کو 6 ماہ سے تاحیات پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے