پاکستان میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ہمسایہ ملک چین کی جانب سے طبی آلات کی شکل میں امداد بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب اس سلسلسے کی پانچویں کڑی کا ایک اور کارگو جہاز امدادی سامان لے کر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچ گیا ہے۔
ہر مشکل گھڑی میں چین پاکستان کے شاشنہ بشانہ
چین پاکستان کی دوستیبے مثال ہے اور ہر مشکل گھڑی میں چین پاکستان کے شاشنہ بشانہ رہا ہے اور اب اس مشکل گھڑی میں کہ جب چین نے اس مہلک وبا پر تقریبا قابو پا لیا ہے وہ پاکستان کی امداد کے لیے ساتھ کھڑا ہوگیا ہے۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 8 دن میں یہ پانچوں کارگو ہوائی جہاز ہے جو چین سے طبی امدادی سامان لے کر آرہا ہے جبکہ اس سے قبل کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے طبی آلات سمیت دیگر امدادی سامان لے کر یہی کارگو کراچی آئی تھی۔
مہلک وبا پر قابو پانے کے لیے چین کی جانب سے امداد بھیجنے کا سلسلہ جاری
پاکستان میں مہلک کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے چین سے مسلسل طبی آلات بھیجے جا رہے ہیں اور آج چین کے کن منگ ائیر پورٹ سے ٹیسٹنگ کٹس، ماسک اور دیگر طبی سازو سامان لے کر پانچویں کارگو فلائٹ کراچی پہنچی ہے۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 8 دن میں چین سے طبی امدادی سامان لانے والا یہ پانچواں کارگو ہوائی جہاز ہے،امدادی سامان لے کر یہی کارگو فلائٹ کراچی آئی تھی۔
مزید پڑھیے: کورونا سے جنگ؛علیم ڈار بھی مشن کا حصہ بن گئے
واضح رہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 23، 25، 27 اور 28 مارچ کوچینی حکومت کی جانب سے4 مرتہ کارگو جہاز کے ذریعے اب تک کئی لاکھ کورونا ٹیسٹنگ کٹس، این 95 ماسک اور دیگر طبی سازو سامان کراچی بھیجا جا چکا ہے ۔