کاروباری افراد کو درپیش مسائل سے آگاہ ہیں،عبد الرزاق داؤد
وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و تجارت عبد الرزاق داؤد کا کاروباری افراد کے نام ویڈیو پیغام۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث کاروباری افراد کو درپیش مسائل سے آگاہ ہیں اور حکومت کیش فلو کے باعث کسی صورت کارو بار بند نہیں ہونے دے گی۔
My message to the people of Pakistan. @ImranKhanPTI @PTIofficial @aliya_hamza @ansukhera @pid_gov pic.twitter.com/9aazfjR4mT
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) March 26, 2020
کیش فلو کا مسئلہ نہیں آنے دیں گے
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا کہ کاروباری افراد حکومت پر اعتماد بحال رکھے اور وہ یقین دلاتے ہیں حکومت کیش فلو کا مسئلہ نہیں آنے دے گی اور کاروباری افراد کی لیکویڈیٹی کا خیال رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کیش فلو کے باعث کسی صورت کارو بار بند نہیں ہونے دیں گے اور حکومت سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کی مکمل مدد کے ساتھ بھرپور تعاون بھی کرے گی۔
مزیید پڑھیے: وزیراعظم عمران خان کا عوامی خدمت کا ایک اور بڑا اعلان
رٹیلرز اور مزدوروں کے لیے پروگرام
مشیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ یہ پروگرام صرف برآمدکندگان تک محدود نہیں ہے ۔ یہ پروگرام ایس ایم ایز، ریٹیلرز اورمزدوروں کے لیے بھی ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث درپیش مسائل حل ہو جائیں گے جبکہ کیش فلو ،بینک اور بجلی سمیت دیگر مسائل کو بھی جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔
واضح رہے عالمی وبا نے دنیا کی 190 سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے اور اس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے مختلف مملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے ۔ جس کے باعث دنی بھر میں معیشت اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوگئی ہیں.