شرم تم کو آتی نہیں مگر۔۔ ماریہ بی کو مجرمانہ غفلت پڑ گئی مہنگی

ماریہ بی کے شوہر گرفتار

کورونا سے متاثر ملازم کو چھپانے پر معروف ڈریس ڈیزائنر ماریہ بی کے شوہر گرفتار

جس ملک کا پڑھا لکھااور اپنے آپ کو ایلیٹ کلاس کہلاوانے والا طبقہ ہی جہالت کی معراج پر  پہنچ جائے  اس ملک  کی ترقی کیسے ممکن ہو؟؟کورونا وائرس  کے حوالےسے صبح شام حکومت، سیاستدان ،سلیبریٹیز ، کرکٹرزسمیت ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے دن رات  آگاہی پیغام دے رہے ہیں ۔وہیں اس وائرس  سے متاثرہ افراد کو قرنطینہ میں رکھنےاور ان کی نگہداشت  کے حوالے سے  بھی مسلسل معلومات دی جارہی ہے۔

[”3” = adinserter]

ماریہ بی

SAMAA

اونچی دکان پھیکے پکوان

مگر کیا کہنے ہماری پڑھی لکھی اپر کلاس عوام کے   جواپنے  کپڑوں  پر شکن نہیں  آنے دیتی مگران کا اخلاق کتنا پرشکن انہیں اس کا اندازہ ہی نہیں ۔ایسی  ہی ایک مثال ماریہ بی ہیں ۔ جن کےملبوسات کے چرچے تو بہت ہیں  مگر ان کی اخلاقی پستی کا حال یہ ہے کہ ملازم  میں کورونا کی تصدیق آنے کے بعد انہوں نے اسے حکومت کے حوالے کرنے کے بجائےاس کے گاؤں  بھیج دیا۔

ماریہ بی  کے شوہر

thecurrent.pk

غفلت در غفلت۔۔ ماریہ بی کے شوہرگرفتار

لاہور پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  ماریہ بی کے شوہر طاہر سعید  نے مجرمانہ غفلت برتتے ہوئے  اپنے ملازم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر حکومت سےچھپایا  اور ملازم کو وہاڑی بھیج دیا ۔جس پر پولیس نے ماریہ بی کے  شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گھر سےگرفتار کیا تھا۔تاہم بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

طاہر سعید کے ملازم کو  ریسکیو کے بعد پولیس  وہاڑی سے میواسپتال لاہور  لے کر آئی ۔ترجمان لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ کورونا  وائرس سے متاثر ملازم  اس دوران گھر جانے والے  راستے اور اپنے  گاوں کرم پور میں درجنوں لوگوں سےملا۔ معروف ڈیزائنر  ماریہ بی کے شوہرطاہر سعید کے مجرمانہ فعل کے بعد اب پورے گاوں کو قرنطینہ میں رکھنا پڑے گا۔

مزید پڑھیے: سندھ میں لاک ڈاون کا پہلا روز، پولیس اور رینجرز کا فلیگ مارچ

ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری

 اب اپنی اس مجرمانہ غفلت  کوماننے کے بجائے  الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کی اعلا مثال بنتے ہوئے معروف ڈریس ڈیزائنر نے سماجی رابطے کی  ویب سائٹ پر ویڈیو اپ لوڈ کی۔ جس میں وہ پولیس کی جانب سے ڈھائے  جانے   والے مظالم  پر نوحہ کناں  ہیں   کہ کس طرح رات 12:30 بجے پولیس نے ان کے گھر چھاپہ مارا اور  ان کے شوہر کو گرفتار  کرلیا اور کسی نے بھی ان کا فون  نہیں اٹھایا۔

معروف ڈریس ڈیزائنر کے مطابق  “ان کے  شوہر کو بغیر کسی ایف آئی آر اور درخواست کے گرفتار کیا گیا”۔مگر اپنے اس وضاحتی  بیان میں انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کیوں گرفتار کیا  تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا رویہ ان کے ساتھ ایسا تھا جیسے وہ کوئی “منشیات فروش ہوں “

 بی بی جی کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہےہزاروں لوگوں کی زندگی خطرے میں ڈال کر بھی آپ اپنے لیے انصاف کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ ایسے وقت میں تو کلپرٹ بھی خوف خدا  سے لرزے ہوئے انسانیت کا سوچ رہے ہیں۔اور  آپ کی اس لاپرواہی  کے بعد  جتنے لوگ اس وائرس  کا شکار ہوں گے  اور ان کے گھر والے تکلیف اٹھائیں گے  ۔اس کے لیے کون جواب دہ ہوگا؟

[”3” = adinserter]

To Top