اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹرس دنیا کی اصل حقیقت جان گئے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری انتونیو گوئٹرس کا دیا بھر سے جنگ بندی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری انتونیو گوئٹرس کا اپنےایک بیان میں کہنا تھا کہ دنیا کو اس وقت  کورونا وائرس جیسے موذی مرض کا سامنا ہے اور اب  وقت آگیا ہے کہ جنگ و جدل  کو چھوڑ کر اس بیماری کا  مل کر مقابلہ کریں جس سے ہم  سب اس وقت گزر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری

ARY-News

امن کی اہمیت

انتونیو گوئٹرس نے اپنے بیان میں امن کی  اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ  دنیا بھر میں  جاری لڑائیاں بند کر دی  جانی چاہئیں ، بنی نوع انسان کو امن کی اب کہیں زیادہ ضرورت ہے، کورونا وائرس کا غصہ جنگ کی حماقت کو بیان کر رہا ہے۔ کورونا وائرس جیسا کوئی بھی موذی مرض  قومیت یا نسل، گروہ یا عقیدہ نہیں دیکھتا، یہ بلا مبالغہ سب پر حملہ آور ہے۔

کورونا وائرس

Financial Times

مزید پڑھیے: قومی کرکٹرزبھی کورونا کی  آگاہی کیلئے میدان میں آگئے

تنازعات کی بھاری قیمت

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی لپیٹ میں آنے کے باوجود دنیا بھر میں مسلح تنازعات  اب بھی جاری ہیں اور ابہمیں ان تنازعات سے صرف نظر کر نا چاہئے  اور سب  ہی ممالک ان  تنازعات کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں، اسی لئےوہ  فوری جنگ بندی کا  مطالبہ کر رہے ہیں۔

To Top