کورونا کا خوف، سندھ میں لاک ڈاون کا پہلا دن ،پولیس اور رینجرزکا فلیگ مارچ

لاک ڈاؤن کا پہلا دن، خلاف ورزی پر متعدد افراد زیرحراست

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیےوزیر اعلیٰ کے احکامات کے بعد لاک ڈاؤن شروع ہوچکا ہے۔ لاک ڈاون پر مکمل عمل درآمد کے لیے سندھ بھر میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ جب کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے

The Nation

لاک ڈاون؛ پولیس اور رینجرز کا فلیگ مارچ

لاک ڈاون کو یقینی بنانے کے  لیے پولیس اور رینجرز کی جانب سے فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔ اس دوران پولیس موبائل سے اعلانات بھی کیے گئے کہ شہری بلاضروت گھر سے باہر نہ نکلیں جبکہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی اور کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ کراچی میں شارع فیصل، صدر، عزیزآباد، گارڈن سمیت شہر کے مختلف علاقوں اور اہم شاہراہوں پر بھی پولیس اور رینجرز نے فلیگ مارچ کیا۔سندھ حکومت کے احکامات کے بعد دفعہ 144 نافذ کرکے حیدرآباد ، سکھر ، سانگھڑ، مٹیاری ،شکارپور ٹنڈوالہ یار، جیکب آباد ، بدین سمیت تمام اضلاع میں مکمل لاک ڈاون جاری ہے۔

دوسری جانب شہر قائد میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ شہریوں کواس موقع پر سزائیں بھی دی گئیں- متعدد جگہوں پر شہریوں کو خلاف ورزی کرنے پر سزا کے طور پر اٹھک بیٹھک کروائی گئی ۔

کرونا وائرس اپڈیٹ، وفاقی حکومت نے ویب سائٹ لانچ کردی

Dawn

کورونا کے وار

کورونا کے وار مسلسل جااری ہیں اور ملک میں مہلک وائرس اب تک 6 زندگیاں نگل چکا ہے۔ جبکہ کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 799 ہوچکی ہے ۔ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے خدشے کے پیش نظر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے  صوبے بھر میں لاک ڈاون کا  فیصلہ کیاتھا۔

واضھ رہے گزشتہ روز اپنے ویڈیو بیان میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ  کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صوبے بھر لاک ڈاون کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب عوام  محتاط ہوکر گھروں میں بیٹھے ۔ یہ  کرفیو نہیں ہے یہ کیئر فار یوہے۔ دوران  لاک ڈاون لوگوں کوبلا ضرورت گھرسے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، اگر کسی کام سے نکلنا بھی ہے  تو شناختی کارڈ  اپنے ساتھ  ضروررکھیں۔جبکہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں اسپتال جانا ہو تو گاڑی میں صرف 3 لوگوں کو جانے کی اجازت ہوگی۔

To Top