سوشل میڈیا پرعوام کے لیے آگاہی پیغام
کورونا وائرس نے ہر سو خوف کی لہر پھیلادی ہے ۔حکومتی سطح پر اس سے نمٹنے اور بچنے کے لیے آگاہی پیغامات بھی دیے جارہے ہیں۔ اور ملکی خدمت کے جذبے سے سرشار متعدد معروف شخصیات بھی سوشل میڈیا کے ذریعے قوم کو آگاہی دے رہی ہیں۔ کورونا وائرس کی جنگ جیتنے کے لیے اب قومی کرکٹرز بھی میدان میں سر گرم عمل ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر قوی کھلاڑیوں نے آگاہی مشن سنبھال لیا ہے۔
The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said :
"None of you will believe until you love for your brother what you love for yourself."
Related by Bukhari & Muslim#coronavirus #coronafreepakistan #social distancing #onenation pic.twitter.com/Ut7uzhpGOV
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) March 22, 2020
غریب طبقے کی مدد کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں کوروناوائرس سے متعلق چند احتیاطی تدابیربتائیں اورایسے وقت میں ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کوتنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر ذرا بھی مشکل وقت آتا ہے تو صاحب استطاعت طبقہ مارکیٹوں سے چیزیں خرید ذخیرہ اندوزی شروع کردیتے ہیں جبکہ غریب طبقہ بنیادی ضروریات سے بھی محروم رہ جاتا ہے ۔
ابھی بھی وقت ہے۔ سنبھل جائیں ۔ گھر بیٹھ جائیں ۔ اس سے بہتر خدمت نہیں ہو سکتی اس وقت ملک کی۔ تاریخ کی صحیح سمت میں گنے جائیں گے۔ #COVID19outbreak #CoronaFreePakistan pic.twitter.com/eonrWunTwM
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) March 22, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر راولپنڈی ایکسپریس کہلائے جانے والے شعیب اختر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاکہ’اللہ کا خوف کریں اورابھی بھی وقت ہے،سنبھل جائیں، گھر بیٹھ جائیں، اس وقت ملک کی اس سے بہتر خدمت نہیں ہو سکتی۔
مزید پڑھیے: وزیراعظم کا ترقی پذیر ممالک کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ
Zalmi ? #COVIDー19 ?@RealHa55an talks about raising awareness about the safety measures required to stay safe from Corona Virus. #Zalmi #CoronaFreePakistan pic.twitter.com/ZLjkFDrzuP
— PeshawarZalmi (@PeshawarZalmi) March 22, 2020
حسن علی اور محمد حفیظ کا قوم کے نام پیغام
قومی کھلاڑی حسن علی اور محمد حفیظ نےبھی قوم کی آگاہی کے لیے کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیے. اور کہا اپنا اور اپنے گھر والوں کا خیال رکھیں بار بار ہاتھ دھوئیں اور گھر میں رہیں اورہم بطور ایک قوم مل کر اس وائرس کو شکست دے سکتے ہیں