عوام کا اعتماد افواج پاکستان کا اثاثہ قرار
اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی مشترکہ پریس کے دوران ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اور مصدقہ اطلاعات کیلئے حکومت پاکستان نے سرکاری ویب سائٹ تیار کرلی ہے۔
کرونا وائرس سے متعلق جاننے کےلیے ویب سائٹ لانچ
عوام پورے پاکستان میں کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے ساتھ ساتھ حفاظتی اقدامات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے حوالے سے معلومات بھی حاصل کرسکیں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بحیثیت قوم مل کراس مہلک وائرس سے مقابلہ کرنا ہے، گھبرانے کی ضرورت نہیں، پاکستان اس مشکل میں تنہا نہیں، کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں معیشت کو دھچکا لگا ہے، پاکستان میں بھی اس کےاثرات ہیں،عوام کی جان و مال اور صحت کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔
ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت ہدایا
اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپس میں میل جول کم کریں، پُرہجوم محفلوں میں جانے سے اجتناب برتیں، انہوں نے مصنوعی بحران پیدا کرنے والے اور ناجاءز منافع خوروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ و زیراعظم نے مصنوعی بحران اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف صوبائی حکومتوں کو سخت ہدایات دے دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیے: 72 سالہ تاریخ میں پہلا سندھی میجر جنرل
کرونا سے نمٹنے کیلئے میڈیکل پلان آف ایکشن تیار
مشترکہ پریس کانفرنس میں موجود ڈی جی آئی ایس پی آربابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان رینجرز سول اداروں کی معاونت کررہی ہے۔ مہلک وبا سے نمٹنے کیلئے میڈیکل پلان آف ایکشن تیارکرلیا گیا ہے جبکہ مسلح افواج کی میڈیکل فیسیلٹیز کو ایمرجنسی کی صورت میں استعمال کیاجاسکے گا،ان کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں ضرورت ہے وہاں قرنطینہ کیلئے مدد کی جارہی ہے۔
کرائسز اور رسک منیجمننٹ اسٹریٹجی
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کرائسز اور رسک منیجمننٹ اسٹریٹجی بھی تیار ہے جبکہ کمیونیکیشن اسٹریٹجی میں اس وقت سب سے اہم عوام سے رابطہ ہے۔انہوں نے عوام کے اعتماد کو افواج پاکستان کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ علما اور دانشوروں بھی مشکل کی اس گھڑی میں اپنا کردارادا کریں ۔ یہ صبر آزما مرحلہ ہے اورہم مل کر ہی اس کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔