وہ پانچ وجوہات جن کی وجہ سے پی ایس ایل 5 کی مقبولیت ماند پڑی

پی ایس ایل،مقبولیت،پاکستان

پی ایس ایل کا پانچواں ایڈیشن کیوں اپنی دھاک نہ بٹھاسکا

پاکستان سپر لیگ  کے پہلے ایڈیشن نے آتے ہی جیسے دھوم مچادی تھی ۔پھر پی ایس ایل 2،3 اور 4 کی کامیابیوں نے جہاں ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھولے وہیں  پی سی بی کے دم توڑتے وجود میں  جیسے جان پڑگئی۔مگرسال 2020 میں پی ایس ایل کےپانچواں ایڈیشن  میں ایسی کیا چیزیں ہوئیں  جس کے باعث  وہ شائقین کرکٹ کی نظر میں اپنی دھاک نہ بٹھا سکااور اس کی مقبولیت  ماند پڑ گئی۔

Kamran Akmal

پی ایس ایل 5 کا ترانہ

پاکستان سپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ “تیار ہیں”  کو  شائقین  کی جانب سے  شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔گانے کی لانچنگ کے ایک گحنٹے بعد ہی سوشل میڈِیا  پر ملا جلا رسپانس  دیکھنے کو ملا ۔ “تیار ہیں” میں پاکستان کے معروف راک گلوکار علی عظمت، فوک گلوکار عارف لوہار، گلوکار ہارون رشید اور مشہور پاپ سنگر عاصم اظہر نے آواز کا جادو جگایا تھامگر عوام پر اس کا جادو نہ چل سکا اور انہوں نے   گانے کو جوش و جذبے سے عاری قرار دیا۔

پی ایس ایل،مقبولیت،پاکستان

Cutacut

فلاپ افتتاحی تقریب

پی ایس ایل کو پہلا جھٹکا اس وقت لگا جب افتتاحی تقریب   میں شدید بد نظمی دکھائی دی  اور اس  کے میزبان احمد گوڈیل  کی میز بانی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ملک بھر کے تمام نیوز چینلز نے کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم سے براہ راست تقریب دکھائی تھی   لیکن صارفین  نے پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کو  مایوس کن قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم تو تیار تھے مگر آپ کیوں تیار نہیں تھے؟؟

بارش بھی رکاوٹ بن گئی

11مارچ کو  ملتان سلطانزاور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان اہم  ٹاکرا ہونا تھا مگر بارش نے اپنا کھیل رچا کردفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا اور دونوں ٹیموں کے مابین ہونے والا میچ منسوخ کر دیا گیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ 5 ملتوی

پی ایس ایل،مقبولیت،پاکستان

ESPNcricinfo.com

کرونا  کے منڈلاتے سائے

دنیا بھر میں منڈلاتے  کرونا کے سائے  نے  جہاں بڑے بڑے ایونٹس کا تختہ الٹ دیا وہیں پاکستان  کا بھی پیچھا نہ چھوڑا ۔ کرونا  کی روک تھام کے لیے  حکومت سندھ کی جانب سے  یہ فیصلہ کیا گیا  کہ  کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں  بغیر  شائقین کے میچز  کا انعقاد ہوا  جبکہ اس کی مد میں  پی سی بی کو کروڑوں کا نقصان بھی اٹھانا پڑا۔ تا ہم اس فیصلے کے بعد  کرونا کے  بڑھتے خطرے  کے باعث پی سی بی نے  لاہور میں ہونے والے پلے آف میچز کو پہلے  سیمی فائنل اور پھر فائنل  میں تبدیل کردیا ۔

پی ایس ایل کی منسوخی

ملک بھر میں بڑھتےکرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ نے احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے  18 مارچ کو پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز فوری طور پر ملتوی  کر دیے گئے جس میں پی سی بی  اور فرنچائزز مالکان  کی مشاورت کے بعد پی ایس ایل کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ بھی منسوخ  کر دیا ۔

To Top