!پاکستان کرکٹ بورڈ کو بڑا دھچکا،پاکستان سپر لیگ 5 فوری ملتوی

پاکستان سپر لیگ،کرکٹ،ملتوی

پاکستان سپر لیگ 5 ملتوی،پاکستان کرکٹ بورڈ کا بڑا فیصلہ!

کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ نے احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز فوری طور پر ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنل کے پہلے مقابلے میں آج لاہور میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان مقابلہ ہونا تھا جب کہ دوسرا میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جانا تھا۔

لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائزز مالکان کا اجلاس ہوا ۔ جس میں پی سی بی  اور فرنچائزز مالکان  کی مشاورت کے بعد پی ایس ایل کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔ پی سی بی کی جانب سےبراڈ کاسٹنگ ٹیم کو اس فیصلے سے بھی آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق ایک فرنچائز غیر ملکی کھلاڑیوں کی وطن واپسی کی وجہ سے مزید پی ایس ایل کا حصہ نہیں بننا چاہتی تھی۔

پاکستان سپر لیگ،کرکٹ،ملتوی

Dawn

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ایس ایل 2020 کو ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ بقیہ میچز کو نئی تاریخوں میں کرانے کا بھی کہا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

پی ایس ایل کا پہلا سیمی فائنل آج دوپہر 2 بجے  جبکہ دوسرا سیمی فائنل شام 7 بجے کھیلے جانا تھا لیکن  کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے خدشات کے پیش نظر آج کے میچز فوری طور پر ملتوی کردیے گئے جبکہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ بھی  ملتوی کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی کا کرونا وائرس ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ!

 دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے  پی ایس ایل سے منسلک تمام تر افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی بی نے کھلاڑی اورآفیشلز اور براڈ کاسٹرز کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ  فوری  طور پر کرونا کا ٹیسٹ اور اسکریننگ بھی کرائیں جبکہ پی سی بی کی جانب سے نجی ہوٹل میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ کے انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

پی سی بی کوکروڑوں کا دھچکا،۔خالی اسٹیڈیم میں میچ!

پاکستان سپر لیگ کو ملتوی کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم!

پی سی بی کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے سابق فاسٹ باولر شعیب اخترکا کہنا تھا کہ دنیا میں ہر جگہ لاک ڈاؤن ہو رہا ہے جبکہ بڑے بڑے ایونٹس منسوخ ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کو ایک ہفتہ قبل ہی منسوخ کردینا چاہیے تھا۔۔ ہم دنیا کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ شائقین کے بغیر اسٹیڈیم میں میچ کھیلنے کا کوئی مزہ نہیں، یہ پی سی بی کا ایک  اچھا اقدام ہے۔

پاکستان سپر لیگ،کرکٹ،ملتوی

Geo Super

کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت،195افراد متاثر!

زارتِ قومی صحت نے ملک میں کرونا وائرس سے ہونے والی پہلی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جبکہ ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 195 تک جاپہنچی جبکہ مزید کیسز سامنے آنے کاخدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

To Top