کوکو کرونا۔۔ ہاتھوں کو دھو نا۔۔ علی ظفر کی ایک اور ویڈیو وائرل!
کرونا کے خوف کی لہر نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔کرونا سے آگاہی کے لیےعلی ظفر کا ایک اور گانا۔۔ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔۔ ورسٹائل گلوکار و اداکار علی ظفر رسک لینے سے نہیں چوکتے ۔ وہ اپنے منفرد انداز میں ہر وہ کام کر جاتے ہیں جسے کرنے کے لیے دوسرے صرف سوچتے ہی رہ جائیں ۔
انوکھے انداز کے ساتھ بھائی پھر حاضر ہے!
ایسے میں معروف گلوکار علی ظفر نے کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے منفرد انداز میں گانا گاکر عوام کو آگاہی دینے کیلئے گانا ترتیب دیا ہے ۔۔علی ظفر کے اس گانے میں ان تمام احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھا گیا ہے جنہیں اپنا کر کرونا سے بچا جا سکتا ہے۔ احتیاط برتنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کرنے کے حوالے سے بھی الفاظ کو شامل کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے لالی ووڈ فلم ارمان کے گیت “کوکو کورینا” کو کرونا سے جوڑ کر منفرد انداز میں پیش کر کے لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے طریقے بتائے ہیں ۔ ان کے اس انداز کو مداحوں نے خوب سراہا ہے ۔
ان کے پیغام کے بول کچھ یوں ہی:
میرے خیالوں پہ چھایا ہے ایک وائرس متوالا سا
اوپر سے شرمیلا سا ،اندر شیطان کا سالا سا
رہتا ہے وہ پاس کہیں ،، سن لو یہ بکواس نہیں
کوکوکرونا کوکوکرونا،کوکوکرونا، ہاتھوں کو دھونا
گلوکار وادکار علی ظفر نے گانے کے ذریعے پیغام میں کہا کہ ہاتھوں کو بار بار دھوئیں، مشکل وقت میں اپنا خیال رکھیں، کرونا وائرس کا مقابلہ ہم سب کو مل کر کرنا ہے
Ko Ko Corona. #CoronaVirusUpdates #CoronavirusOutbreak #CoronaVirusPakistan #bhaeehazirhai pic.twitter.com/yC1Xk88RJg
— Ali Zafar (@AliZafarsays) March 15, 2020
دوسری جانب جہاں ان کی اس کاوش کو سوشل صارفین نے بے حد پسند کیا ہے وہیں کچھ صارفین نے ان کو تنقید کی ضد میں لیتے ہوئے کہا ہے کہ علی ظفر توجہ لینے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے۔ جبکہ ایک صارف نے یہ بھی کہہ دیا کہ آپ اتنے بے وقوف کیوں ہیں؟؟
مزید پڑھیے:علی ظفر کا خواتین کے عالمی دن پر نظم کے ذریعےعورتوں کو خراج تحسین
واضح رہے اس سے قبل عورتوں کے عالمی دن پر معروف گلوکار و اداکارعلی ظفر نے ایک خوبصورت نظم کے ذریعےخواتین کو خراج تحسین پیش کیاتھا علی ظفر نے اس نظم کولکھنے کیساتھ ساتھ پیانو کی دھن پر بجا کرویڈیو کیساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فینز کیلئے جاری بھی کیا تھا۔ جبکہ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے ترانے کو ناپسند قرار دے کر کرکٹ شائقین کی جانب سے پرزور فرمائش پر ورسٹائل گلوکار نےصرف 5 دن کے اندر کرکٹ اینتھم ”میلہ لوٹ لیا ” گاکر اور اس کی ویڈیو ریلیز کرکے عوام کا دل واقعی میں لوٹ لیا تھا جبکہ علی ظفر کے گانے نے پاکستان سپر لیگ کے آفیشل اینتھم کا بھی رکارڈ توڑ دیا ہے۔