عالمی وبا کے خاتمے کے لیے موسم گرماکا انتظار۔۔ سائنسی تحقیق نے کیا اسے موثر قرار دے دیا؟؟
موسم گرما میں کرونا وائرس کا خاتمہ ممکن ہے یا نہیں، یہ کہنا قابل از وقت ، جارج واشنگٹن یونیورسٹی کی ایک سائنسی تحقیق کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ موسم گرما کرونا وائرس سے جنگ لڑ سکتا ہے یا نہیں ۔ ایک نشریاتی رپورٹ کے مطابق کہ کووڈ 19 ویسے تو کم درجہ حرارت میں مستحکم رہتا ہے مگر یہ بالکل ایسا ہے جیسا فریج میں رکھا ہوا کھانازیادہ دیر تک تازہ رہے۔ تحقیقی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے اطراف موجود چربی حرارت میں اضافے کے ساتھ ہی پگھلنے یا ٹوٹنے لگتی ہے ۔ لیکن پہلی بار انسانوں کو اس وائرس کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس لیے یہ بات یقینی طور پر نہیں کہی جاسکتی کہ گرمی اس کا توڑ کر پائے گی یا نہیں۔
کووڈ 19 گرم اور مرطوب آب و ہوا والے علاقوں میں بھی موجود!
سائنس دانوں کے ایک گروپ کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 چین کے ٹھنڈے علاقوں کے علاوہ نسبتاً گرم اور مرطوب آب و ہوا والے علاقوں میں بھی پایا گیا ہے۔جبکہ گرم موسم کی شدت اور موسم بہار میں سے امید تو کی جاسکتی ہے مگر حتمی طور پر کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہے۔
دوسری جانب ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ انسانوں کا مدافعتی نظام کرونا وائرس کے جراثیم کے حملے کے لیے تیار نہیں ہے۔ تاہم امید ظاہر کی جارہی ہے کہ شمالی کرہ ارض میں ممکنہ طور پر نئے کرونا وائرس کی وبا موسم بہار کے آغاز کے ساتھ تھم جائے گی۔
نجی اسپتال کے تعاون سے کرونا وائرس کے لیے 10 ہزار ٹیسٹنگ کٹس منگوالیں!
ویزاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ صوبائی حکومت نے نجی اسپتال کے تعاون سے کرونا وائرس کے لیے 10 ہزار ٹیسٹنگ کٹس منگوا لی ہیں۔ واضح رہے سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 79 جب کہ ملک بھر میں 94 ہو گئی ہے۔
سندھ حکومت کے اہم فیصلے!
صوے میں بڑھتے کیسز کے باعث حکومت سندھ نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے جلسے، جلوس، اجلاس، مجالس، عرس، برسی اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی لگائی دی ہےجبکہ تقریبات یا اجتماعات کے لیے بھی اجازت نامے منسوخ کردیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: کرونا سے پی سی بی بھی نہ بچ سکا،کروڑوں کا دھچکا ۔۔خالی اسٹیڈیم میں میچ
شادی ہالز بند اور سنیما گھروں میں فلموں کی نمائش پر پابندی
اس کے علاوہ شادی ہالز اور سنیما گھروں میں فلموں کی نمائش پر پابندی کے ساتھ پکنک اسپاٹس، پبلک پارکس، ساحل سمندر، واٹر پارکس، پلے لینڈز، جمنازیم، سوشل کلبس میں بھی تقریبات کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اس کے علاوہ صوبے بھر میں درس گاہیں، مدارس اور مزارات بھی عارضی طور پابندی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
دوسری جانب عوامی اجتماعات کہ جگہوں پر سختی سے عمل درآمد کرانے کے لیے بڑے ڈپارٹمنٹل اسٹورز کے باہر بھی پولیس کی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔