نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے خاموش رہنے کی وجہ میڈیا کو بتادی

مریم نواز، خاموشی

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنی خاموشی توڑ دی!

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی خاموشی کے پیچھے بہت سی وجوہات تھیں، انہیں  میڈیا پر دکھانے پر بھی پابندی ہے،اور  آج ان سے زیادہ میڈیا پر سینسر شپ ہے، جبکہ میڈیا پر ایسا برا وقت کبھی نہیں آیا تھا۔جبکہ  اقتدار میں آ نے کے بعد پاکستان تحریک انصاف  بے نقاب ہوگئی  ہے ۔

 آئین اور سویلین بالادستی کے ساتھ کمٹمنٹ اور مضبوط!

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ  آئین و جمہوریت اور سویلین بالادستی کے ساتھ ان کی کمٹمنٹ اور مضبوط ہوئی ہے۔ اور وہ پارٹی کے ڈسپلن پر چل رہی ہیں جب پارٹی  انہیں کہے گی  کہ اب انہیں سامنے آکر کردار ادا کرناہے تو وہ پیچھے نہیں ہٹیں گی۔

مریم نواز، خاموشی

The News

دل چاہتا ہے والد کے ساتھ رہوں!

 مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ عدالت بھی جانتی ہے کہ  ان پر مقدمات کی وجہ کیا ہے اور اگر انہیں  لندن جانے کی اجازت مل جائے تو اچھاہےلیکن اگر اجازت نہیں ملی تو وہ والد صاحب کو جلداز جلد علاج کرانے کا کہیں گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کے دل کی ایک شریان 90 فیصد بند ہے،جس کا علاج ہونا ہےاور ان کا بھی دل چاہتا ہے کہ وہ اپنے والد صاحب کےساتھ رہیں۔

جانیے: مریم نواز اپنی ماں کی قبر پر روزانہ اپنی کون سی چیز چھوڑ کر آتی تھیں؟

حکومت پر تنقید!

حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت کو برطانیہ کو خط میں یہ بھی لکھنا چاہیے تھا کہ نواز شریف کی زندگی کو خطرے کی رپورٹ خود حکوت نے ہی بنائی تھی۔اور حکومت جتنی چاہے مرضی  تجربات کرلیں  نواز شریف نے ہی آنا ہے

مریم نواز، خاموشی

NewsOne

پارٹی کا شکریہ!

لیگی رہنما مریم نوازنے اسلام آباد میں شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال سے ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں کو ضمانت پر رہائی پر مبارک بادبھی  دی۔ انہوں نے اپنی پارٹی کا  شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ان کے  بڑے بھائی ہیں، شاہد خاقان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

To Top