!کرونا سے پی سی بی بھی نہ بچ سکا،کروڑوں کا دھچکا ۔۔خالی اسٹیڈیم میں میچ

پی سی بی اسٹیڈیم

کراچی میں پی ایس ایل میچزبھی کرونا کا شکار!

سندھ حکومت کی سفارش ، نیشنل اسٹیڈیم خالی

کووڈ 19 نےجہاں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے وہیں شہر قائد میں ہونے والے پی ایس ایل کے بقیہ میچز تماشائیوں کے بغیر کرانے کا اعلان  کر دیا گیا ہے ، گزشتہ روز سندھ حکومت کی سفارش پر پاکستان کرکٹ بورڈ نےاحتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ کراچی میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اس کی روک تھام اور پھیلاو سے بچنے کے لیے خالی نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کرانے کا اہم فیصلہ لیا گیا۔

پی سی بی اسٹیڈیم

The News

پی سی بی کو 10 کروڑ کا نقصان

ذرائع کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل  میچز میں شائقین کی آمد پر پابندی سے پی سی بی کو پاکستان سپر لیگ کے سینٹرل ریونیو پول میں کم از کم 100 ملین پاکستانی روپے کی آمدنی کی توقع تھی ۔یہ رقم پی سی بی کو ٹکٹوں کی فروخت ، میزبانی سمیت دیگر کی مد میں کی مد میں حاصل ہونی تھی۔اور اب یہ نقصان  پی سی بی اور پی ایس ایل  کی تمام فرنچائز کو پہلے سے طے شدہ فارمولے کے مطابق برداشت کرنا ہوگا۔

پی سی بی اسٹیڈیم

Gulf News

فارمولے کے مطابق سینٹرل پول میں پی سی بی کا حصہ 30 فیصد جب کہ 6 فرنچائزز کا مشترکہ حصہ 70 فیصد ہوتا ہے۔پاکستان سپر لیگ کے بقیہ 3 میچز اور ایک پلے آف میچ اب کراچی کے  خالی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔دوسری جانب یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے اگر پنجاب کرونا وائرس کے کوئی کیسز سامنے آئے  تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو مزید نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے ۔

پی ایس ایل کو نئے چیلنج کا سامنا۔۔

سندھ حکومت اور پی سی بی  کا مزید کوئی رسک نہ لینے کا فیصلہ

اس حوالے سے  وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ  کراچی میں میچز ہوں گے مگر  شائقین کے بغیر ،حکومت مزید کوئی رسک نہیں لے سکتی۔جب کہ اس موقع پر  چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان کا کہنا تھا کہ صحت اور حفاظت کو کرکٹ سمیت کسی بھی کھیل میں سب سے پہلے اہمیت حاصل ہے اورپاکستان کرکٹ بورڈ  کے لیے  کھلاڑیوں، آفیشلز، تماشائیوں، میڈیا، سروس پرووائئیڈرز اور سیکیورٹی اہلکاروں کی صحت اور حفاظت پہلی ترجیح ہے۔

پی سی بی اسٹیڈیم

Dawn

ان کا مزید کہنا تھا کہ شائقین کو ٹکٹوں کی واپسی پی سی بی کی ری فنڈ پالیسی کے تحت بذریعہ ٹی سی ایس مراکز پر ہوگی جبکہ مزید تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے اب تک متاثرہ مریضوں کی تعداد 21 ہو چکی ہے ، جبکہ کراچی میں 14 ،حیدرآباد میں 1،گلگت بلتستان میں3،اسلام آباد میں 2 اور کوئٹہ میں ایک کیس سامنے آیا ہے

To Top