اٹلی میں کرونا وائرس سے پاکستانی جاں بحق۔۔ یورپی ممالک کے شہریوں کی بھی امریکا میں داخلے کی پابندی!
سعودی عرب نے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد پاکستان سمیت کئی ممالک کے ساتھ فلائٹ آپریشن معطل کردیا ہے ۔ سعودی حکومت نے پاکستان ،یورپی یونین، سوئٹزرلینڈ، بھارت، پاکستان، سری لنکا، فلپائن، سوڈان، ایتھوپیا، جنوبی سوڈان، ایریٹیریا، کینیا، جبوتی اور صومالیہ کے ساتھ فلائٹ!ٓپریشن معطل کردیا ہے تاہم کمرشل اور کارگو ٹریفک کو اجازت ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا ہیڈ آفس بھی بند!
ادھرفلپائنی دارالحکومت منیلا میں کرونا کے خوف کے باعث ایشائی ترقیاتی بینک کا ہیڈ آفس بھی بند کر دیا گیا ہے ۔ انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت لیا گیا جب بینک میں آنے والے ایک صارف میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔اپنے بیان میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے یہ بھی کہا ہے کہ بینک آپریشن جاری رہیں گے البتہ ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔۔اس حوالے سےایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ ملازمین، بینک آنے والے صارفین اور ان کے اہلخانہ کا تحفظ ان کے لیے سب سے زیادہ اہم ہے۔
مزید پڑھیے: معیشت بیٹھ گئی ،نوول کرونا دنیا بھر کی معیشت کیلئے خطرناک ترین وائرس
26 یورپی ممالک کے شہریوں کی امریکا آنے پر پابندی!
دوسری جانبامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اہم اقدام اٹھاتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر 26 یورپی ممالک کے شہریوں کی امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے تاہم برطانیہ اس پابندی ے مستثنیٰ ہے۔ جبکہ اٹلی میں کرونا سے متاثر ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوگیا۔ اس حوالے سےترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اٹلی میں پاکستانی قونصلیٹ متاثرہ خاندان اوراطالوی انتظامیہ سےرابطےمیں ہے۔کرونا کے باعث جاں بحق ہونے والے امتیازاحمدکا انتقال میلان سے 100کلومیٹردوربریسیامیں ہوا۔
آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ کووڈ۱۹ میں مبتلا!
اداکارٹام ہینکس اپنی نئی فلم ”لائف آف ایلوس پرسلے”کی عکس بندی میں مصروف تھے ۔ اس وقت انہیں احساس ہوا کہ وہ وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔اداکار ٹام ہینکس نےانسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ کرونا وائرس کی زد میں آچکے ہیں۔جبکہ جسم میں درد تھکن اور سردی لگنے کے پیش نظر انہیں خدشہ ہوا کہ وہ مہلک وائرس کا شکار ہو چکے ہیں تاہم کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروانے پر مثبت نتائج سامنے آئے۔