لاہور قلندرز کی کامیابی نے پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر جہاں ہلچل مچادی ہے وہیں ایک ہی اننگز میں فلک شگاف چھکے لگا کرلاہور قلندرز کے بین ڈنک نے اپنی دھاک ہر جگہ بٹھالی ہے ۔۔ اور اب گراونڈ میں ان کے ببل گم کھانے کا کلپ ان کے چھکوں سے بھی زیادہ وائرل ہوچکا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے بھی پی ایس ایل میں ان کی شاندار پرفارمنس کو سراہتے ہوئے ان کے ببل گم کھانے اوراتنا بڑا ببل پھلانے کے انداز پر بھی خوب تبصرے کیے۔
ڈنک ببل چیلنج کا آغاز!
اور اب پی ایس ایل 5 میں لاہور قلندرز کے کھلاڑی بین ڈنک کے ببل گم چیلنج کا آغاز ہوگیا ہے۔
قومی ہیرو اور فاسٹ باولرحسن علی نے اس چیلنج کو کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی بنائی ہے جسے پاکستان سپر لیگ کی جانب سےشیئر بھی کیا گیا ہے ۔
Fast bowling superstar Hasan Ali is the first player to participate in the #DunkBubbleChallenge.Do you think you can blow a bigger bubble? Make a video and upload it with the hashtag to take part!
Gepostet von Pakistan Super League am Dienstag, 10. März 2020
کیا آپ بین ڈنک کی ببل گم سے بڑا غبارہ بنا سکتے ہیں تو آپ بھی اس چیلنج میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ببل چیلنج میں حصہ لینے کے لیے آپ کو ببل گم کھاتے ہوئے ایک ویڈیو بنانی ہوگی اور اس ویڈیو میں آپ کو بھی بین ڈنک کی طرح چیونگم پھلا کر غبارا بنانا ہوگا۔
ویڈیو بنانے کے بعدڈنک ببل چیلنج DunkBubbleChallenge# کےہیش ٹیگ کے ساتھ ویڈیو کو ٹوئٹر پر اپ لوڈ کرنا ہوگا۔
تو پھر کیا ڈنک ببل چیلنج کیلئے آپ تیار ہیں ؟؟
مزید پڑھیے: مشہور پاکستانی کرکٹرز کی اپنی اہلیہ کے ساتھ کچھ خوب صورت تصاویر
بین ڈنک کے چھکے!
لاہور قلندرز کے آسٹریلوی کرکٹربین ڈنککا ایک ہی اننگز میں زیادہ سے زیادہ چھکے مارنے کا خوب ڈنکا بج رہا ہے اور اپنی اس شاندار کارکردگی کی بدولت مداحوں کے دلوں میں گھر کر لیا ہے جبکہ اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف پہلے میچ میں بھی انہوں نے 8 چھکوں کا ریکارڈ توڑا اور 10 چھکوں کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم کیا۔بعد ازاں کراچی کنگز کے خلاف اپنے ہی ریکارڈ کو توڑتے ہوئےانہوں نے 12 چھکے لگائے ۔ اوراب ان چھکوں کے بعد بین ڈنک کے ببل گم کے چرچے ہر سو ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اپنے ایک بیان آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ انہوں نے ببل بنانے کے لیے بہت پریکٹس کی ہے اوروہ ایسا گراؤنڈ میں پر سکون رہنے کے لیے کرتے ہیں لیکن ان کی والدہ کو ببل بنانا پسند نہیں ہےاور اب انہیں ببل بنانا چھوڑ دینا چاہیے۔