یقینی طورپرہرکسی کی زندگی میں اگرکسی کی معاونت اہمیت کی حامل ہوتی ہے تووہ بلاشبہ اسکی فیملی کی ہوتی ہے۔ اگرفیملی حوصلہ بڑھائےتوبڑی سے بڑی مشکل بھی لمحوں میں آسان ہو جاتی ہے۔ پھراگربات پاکستانی کرکٹرز کے بارے میں ہوتوکیریئرکےجتنےاتارچڑھاؤکا سامنا انہیں رہتا ہے شاید ہی کسی اورکوہوتا ہوگا۔ اس تناظر میں ان کی زندگی کا سب سے قیمتی اثاثہ انکی فیملیزاور فینزکی سپورٹ ہوتی ہے۔ جو ہراچھے بُرے وقت میں انکا ساتھ رہتی ہے۔
یہ کہنا ہرگزغلط نہیں ہوگا کہ کرکٹ کےمیدان میں بارہویں کھلاڑی کی حیثیت سے اگرکوئی کردارادا کرتا ہے تو وہ گیلیری میں بیٹھی اُن پاکستانی کرکٹرز کی اہلیہ ہوتی ہیں۔ جومیچ میں اُتارچڑھاؤ ہونے کے باوجود اپنے شوہر کی حوصلہ افضائی کرنے سےکبھی پیچھے نہیں ہٹتیں۔ نہ صرف یہ بلکہ ملکی دفاع میں بھی انکا کوئی جواب نہیں پھر چاہے فیلڈ ہویا سوشل میڈیا اپنے منفرد تبصروں کی بدولت عوام میں انکی مقبولیت کسی کھلاڑی سے کم نہیں۔
مشہور پاکستانی کرکٹرز اور ان کی اہلیہ
پاکستانی عوام جتنی زیادہ کرکٹ کی دیوانی ہے اتنی ہی زیادہ دلچسپی انہیں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی فیملیزکی معلومات رکھنےمیں ہوتی ہے۔ اسی تناظرمیں ہم نے کچھ مشہور کھلاڑی اوران کی اہلیہ کی تصاویرجمع کی ہیں۔
سوئنگ کے سلطان کو تو سب ہی جانتے ہیں لیکن انکی اہلیہ بھی کسی تعریف کی محتاج نہیں۔ پاکستان سے بے لوث محبت کے باعث انہیں نیشنل بھابھی کا لقب دیا گیا ہے۔
جب بات ہو بھابھی کی توانڈین بھابھی کو کیسے بھول سکتے ہیں۔ شعیب ملک اورثانیہ مرزا کی جوڑی پاکستان سے زیادہ پڑوسی ملک میں خبروں کی زینت بنتی ہے۔
چیمپیئنز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفرازکہتے ہیں کے انکی کامایبی میں بہت بڑی سپورٹ انکی اہلیہ کی ہے جو ہمیشہ انکا حوصلہ بڑھانے کے لئے ان کے ساتھ ہوتی ہیں۔
شاہد آفریدی کی بیٹیوں کو توگراؤنڈ میں سب ہی نے دیکھا ہوگا لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتےہیں کہ انکی اہلیہ بھی ہمیشہ اپنے شوہرکا مورال بلند کرنے کے لئے گراؤنڈ میں موجود ہوتی ہیں۔
موجودہ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کی اہلیہ کے بارے میں مشہور ہے کہ جس میچ میں انکے شوہر کھیل رہے ہوتے تھے وہ اس دن روزہ رکھ کراپنے شوہر کی کامیابی کے لئے دعا گو رہتی تھیں۔
محمد عامر کی اہلیہ نرجس نے اُس وقت ان کا ساتھ نبھایا جب فکسنگ کے الزامات کی وجہ سے انہیں اپنے کیریئر کے مشکل ترین وقت کا سامنا تھا۔
اس کے علاوہ دیگر بے شمارکرکٹرز اور ان کی اہلیہ ہمیں گراؤنڈز میں اکثرنظرآتی رہتی ہیں جن میں احمد شہزاد، وہاب ریاض، محمد حفیظ اوراظہرمحمود کی اہلیہ ہرمیچ میں اپنی شرکت کو یقینی بناتی ہیں۔
احمد شہزاد اور انکی اہلیہ
وہاب ریاض اورانکی اہلیہ
محمد حفیظ اور انکی اہلیہ
اظہرمحمود اورانکی اہلیہ
امید کرتے ہیں آپ کو یہ مجموعہ پسند آیا ہوگا۔ اپنی رائے سے ہمیں آگاہ ضرور کیجیئےکہ آپ کا پسندیدہ کپل کونسا ہے۔