اداکار سوشل میڈیا پر جب اپنی تصاویر شئیر کرتے ہیں تو ایک جانب تو ان کو امید ہوتی ہے کہ ان کے چاہنے والے نہ صرف ان کو دیکھ کر خوش ہوں گے بلکہ اس کے بارے میں اچھے کمنٹ بھی دیں گے دوسری جانب ان کو یہ بھی یقین ہوتا ہے کہ ان کو فالو کرنے والے لوگوں کا ایک گروہ ایسا بھی ہے جو کہ نہ صرف ان پر تنقید کرے گا بلکہ ان کے بارے میں الٹے سیدھے کمنٹ بھی دے گا ایسی ہی کچھ امید عائشہ عمر کو بھی سوشل میڈیا پر اپنی یہ نئی تصویر کرتے ہوۓ ہو گی
عائشہ عمر نے بھی اپنے بچپن میں یہ گانا بہت مزے لے کر سنا ہو گا کہ پرانی جینز اور گٹار محلے کی چھت اور میرے یار مگر لگتا ہے کہ وہ پرانی جینز پہننے کے لیۓ عائشہ عمر کو اب ملی اس کے پرانے ہونے کا ثبوت اس کا صرف پھٹا ہونا نہیں ہے بلکہ بہت ہی پھٹا ہونا ہے جیسے کہ اس تصویر سے بھی ظاہر ہو رہا ہے
سوشل میڈیا پر جب عائشہ عمر کی اس پھٹی جینز پہنے ہوۓ تصویر سامنے آئی تو ان کو فالو کرنے والوں کو ان پر رنگ برنگے تبصرے کرنے کا ایک موقع مل گیا لوگوں نے ایک جانب تو جینز کے پھٹے ہونے کو تنقید کا نشانہ بنایا تو کچھ لوگوں نے ان کے بیٹھنے کے انداز کو بھی نامناسب قرار دے ڈالا
کسی نے ان سے دریافت کر لیا کہ آخر ان کو اس پوز میں تصویر کھنچوانے کا مشورہ کس نے دیا تھا
تو کسی کو اعتراض اس ڈنڈے پر ہوا جس پر عائشہ عمر بیٹھی ہوئی تھیں
عائشہ عمر کے لیۓ بھی فنڈ جمع کرنے کا اعلان
کسی نے تو انتہا کر دی اور ڈیم فنڈ کے ساتھ ساتھ عائشہ عمر کے لیۓ بھی فنڈ جمع کرنے کا اعلان کر ڈالا تاکہ ان کو کپڑے دلوا سکے
تو کسی نے اس فقیروں والی جینز کو فیشن ہی قرار دینے سے منع کر دیا
ان تمام تبصروں کے ساتھ یہ بات خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ یہ تمام لوگ فالو بھی کرتے ہیں اور منفی تبصرے بھی کرتے ہین اگر پسند نہیں آرہا تو ان فالو کر دیں ایسے تبصروں سے سب کا اخلاق کیوں خراب کرتے ہیں