آصف علی زرداری جن کو سیاسی میدان میں ایک متنازعہ حیثیت حاصل ہے محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلز پارثي کے کو چئیر مین کے طور پر سامنے آۓ اس کے بعد ان کے بہت سارے چھپے ہوۓ گن سامنے آگۓ جس میں سب سے اہم خاصیت یہ تھی کہ آصف علی زرداری ایک بہت ہی خطرناک حد تک سیاسی بصیرت کے حامل شخص کے طور پر ابھر کر سامنے آۓ
اور اسی وجہ سے بے نظیر کی شہادت کے بعد نہ صرف پانچ سال تک پیپلز پارٹی اقتدار میں رہی بلکہ آصف علی زرداری نے بھی ملک کی صدارت کے مزے لوٹے حالیہ دنوں میں اس کے حوالے سے گمنام بنک اکاونٹ کیس ، ایان علی اور دیگر ذرائع سے دولت کی بیرون ملک منتقلی اور نیب کے دیگر کیسز نے انہیں کسی حد تک پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے
بے نظیر بھٹو سے شادی سے قبل وہ کسی بہت بڑے سیاسی پس منظر والے خاندان سے وابستہ نہ تھے اور نہ ہی اتنی زمینوں جائیدادوں کے مالک تھے جتنی دولت کے مالک اب ہیں اسی وجہ سے ان کے اثاثوں کے حوالے سے ہمیشہ یہ سوال اٹھتے رہے ہیں کہ وہ کون سے ذرائع آمدن ہی جن کے ذریعے انہوں نے اتنی دولت کما لی
گزشتہ دنوں ان کے سب سے اولین پیشے کے حوالے سے ایک ٹی وی پروگرام میں ایک کلپ شامل کیا گیا جس میں ان کے اولین پیشے اور اس کی کمائی کے بارے میں جان کر سب ہی حیران رہ گۓ کہ آصف علی زرداری کتنی کم عمری سے محنت کر کے پیسے کما رہے ہیں ان کے اس پیشے کے بارے میں جان کر ان کے سب مخالفین کی بولتی بند ہو گئی جو ان کی ذرائع آمدنی کے بارے میں سوال اٹھاتےہیں
آصف علی زرداری کے والد سینما گھر کے مالک
ان کے والد کے حوالے سے یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ پاکستان کے سب سے پہلے سینما گھر ک مالک ان کے والد تھے جو کراچی میں تھا مگر اس حقیقت سے بہت کم لوگ واقف ہیں کہ آصف علی زرداری اپنے بچپن میں فلموں میں چائلڈ ایکٹر کے طور پر فلم سالگرہ میں رول بھی کر چکے ہیں اس فلم میں وحید مراد کے بچپن کے کردار میں انہوں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھاۓ تھے
اس فلم کو دیکھنے والے لوگوں کا یہ کہنا تھا کہ اگر وہ اداکاری کے پیشے کو جاری رکھتے تو آج وہ دلیپ کمار سے بڑے اداکار ہوتے آصف علی زرداری کے پیشے کے متعلق ان انکشافات کے بعد امید ہے کہ نیب والے بھی تھوڑے مطمین ہو جائیں گے جو کہ ان سے ان کے اثاثوں کے متعلق پوچھتے ہیں ان کو یہ پتہ چل جانا چاہیۓ کہ جو شخص اپنے بچپن میں اتنا با صلاحیت تھا وہ پوری عمر میں بہت پیسے کما سکتا ہے