پاکستانیوں کی ہر دلعزیز فنکارہ نیلم منیر آج کل اپنے کچھ شوٹ کے سلسلے میں سری لنکا کے دورے پر ہیں خوبصورت ساحلوں کی یہ سر زمین کی سیر صرف نیلم منیر تنہا نہیں کر رہی ہیں بلکہ سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے چاہنے والوں کو بھی اس سیر میں نیلم منیر نے شریک کر رکھا ہے
خوبصورت عروسی لباس میں نیلم منیر کی سری لنکا کے ساحلوں پر خوبصورت تصاویر دیکھ کر انکے چاہنے والے بھی اس بات کے خواہشمند نظر آتےہیں کہ وہ بھی سری لنکا کا ٹکٹ کٹوا لیں اور ان کے ساتھ ان جگہوں کی سیر کریں
نیلم مینر ساحل پر کس کے ساتھ تھیں؟
مگر جیسے ہر خواہش پورے ہونےکے لیۓ نہیں ہوتی ایسی ہی یہ بھی ایک خواہش ہے مگر لوگون کی اس خواہش پر بجلیاں اس وقت ٹوٹ کر گریں جب نیلم منیر نے سری لنکا کی پرلیمنٹ کے ایک رکن نمل راجا پکسا کے ساتھ اپنی تصاویر کو شئیر کر دیا
نمل سری لنکا پارلیمنٹ کے کم عمر ترین رکن ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سری لنکا کے سابق صدر مہندرا راجا پکسا کے بیٹے بھی ہیں ۔ سری لنکن رکن پارلیمنٹ کے ساتھ اپنی پسندیدہ ترین اداکارہ کو دیکھ کر لوگوں کے تبصرے ان کے دل کے حال کو ظاہر کرنے کے لیۓ کافی تھے
ایک دل جلے کا تبصرہ چیک کریں
جب کہ کچھ نے تو حسد میں نمل کو چمپو اور ڈھکن کا خطاب دے ڈالا
کچھ لوگوں کے دلوں پر تو نمل کی مسکراہٹ چھریاں چلا گئی
لوگ نیلم منیر کی ہر تصویر کے شدت سے منتظر بھی ہوتے ہیں اور اس کے بعد اس پر تبصرہ کرنا بھی اپنا اولین حق سمجھتے ہیں جس سے واضح طور پر نیلم منیر کی مقبولیت ظاہر ہوتی ہے