قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کہتے ہیں عمران خان پاکستان کو مشکل صورتحال سے نکال لیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بغیر تماشائیوں کے کروانے کا سوچا جاسکتا ہے۔
کپتان کی ٹائیگر فورس میں حصہ لینے کو تیار
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگوں کو کورونا کے ساتھ ساتھ غربت سے بھی لڑنا ہے اور وہ عمران خان کی ٹائیگر فورس کے لیے کام کرنے کو تیار ہیں، وزیراعظم عمران خان جیسا حکم دیں گے وہ اس پر عمل کریں گے۔ سابق کپتان کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کے حوالے سے کہنا تھا کہ کورونا کا زور ٹوٹ جائے تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بغیر تماشائیوں کے کروانے کا سوچا جاسکتا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور دیگر ایونٹس کی تیاری ضرور متاثر ہوں گی جبکہ کورونا وائرس سے پہلے ہماری ٹیم صحیح ٹریک پر تھی اور یہ مسئلہ صرف ہمارے ساتھ نہیں تمام ٹیموں کے ساتھ ہے،
سرفراز احمد کی پرفارمنس غیر تسلی بخش
میڈیا سے گفتگو میں بولنگ کوچ وقار یونس کا شرجیل خان کی فٹنس کے حوالے سے کہناتھا کہ شرجیل خان کو اپنی فٹنس پر کام کرنا ہوگا۔ وہ ابھی پانے اوپر کام کر سکتے ہیں اور ان کے پاس ابھی بھی بہت وقت ہے جب کہ سرفراز احمد کی پی ایس ایل میں پرفارمنس کے حوالے سے نا امیدی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 5 میں سرفراز احمد کی پرفارمنس تسلی بخش نہیں تھی۔
مزید پڑھیے: کوروناریلیف ٹائیگر فورس،2 لاکھ سے زائد نوجوان مشن کا حصہ
واضح رہے آئسولیشن سے باہر آنے کے بعد ایک بار پھر وقار یونس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔ وقار یونس پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد آسٹریلیا چلے گئے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو 14 روز کے لیے آئسولیٹ کر لیا تھا۔