اللہ اکبر کی صدائیں، بی بی سی ریڈیو پر پہلی بار اذان جمعہ اور خطبہ نشر

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث دنیا بھ کے ممالک کو لاک ڈاؤن کا سامنا ہے۔  جس کے باعث تعلیمی ادارے، کاروباری سرگرمیاں حتی کہ عبدات گاہوں سمیت مساجد پر بھی پابندی عائد ہے۔ اور اسی کے پیشِ نظر پہلی مرتبہ برطانیہ میں بی بی سی ریڈیو پر مسلمانوں کے لیے ہر جمعے کے روز اذان اور خطبے کی نشریات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

بی بی سی پر اذان

Human Resources Online

بی بی سی ریڈیو پر اذان جمعہ اور خطبہ

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں مقیم مسلمانوں کے لیے پہلی مرتبہ بی بی سی ریڈیو پر جمعے کا خطبہ بھی نشر کیا جائے گا جس  کے لیے مختلف امام ہر جمعہ کو خطبہ دیں گے جسے بی بی سی کے 14 مقامی ریڈیو اسٹیشنز پر نشر کیا جائے گا۔ ادراے کے مطابق ہر جمعے کو بی بی سی ریڈیو پر نشرکیے جانے والے پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سےہو گا جس کے بعد نبی کریم رحمت اللعالمین حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی احادیث  بھی سنائی جائیں گی اور  اس کے بعد خطبے کا آغاز کیا جائے گا۔

بی بی سی ریڈیو

Youtube

مزید پڑھیے: جمعہ کی نماز گھر میں پڑھیں ورنہ دھر لیے جائیں گے

مشکل گھڑی میں بھی ہم سب ساتھ

اس ھوالے سے بی بی سی مقامی ریڈیو کے سربراہ کرس برنس  کا کہنا ہے کہ “ریڈیو معاشرے میں موجود لوگوں کو آپس میں جوڑنے کا بہترین ذریعہ ہے اور امید ہے کہ جمعے کے دن اذان اور خطبے  کے ذیعے مسلمانوں کو اس لاک ڈاون کے باوجود ہمارے ایک ہونے کا پیغام پہنچے گا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم سب ساتھ ہیں۔ اس موقع پر ریڈیو پریزینٹرفلنے کہا کہ”برطانیہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے بے شمار مساجد بند ہیں جس کی وجہ سے مسلمانوں کی عبادات میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے جسے پُر کرنے کے لیے یہ راستہ اختیار کیا جا رہا ہے”۔

To Top