جمعہ کی نماز گھر میں پڑھیں ورنہ دھر لیے جائیں گے، سندھ حکومت کا سخت حکم

جمعہ لاک ڈاؤن

کورونا وائرس کے باعث شہر بھر میں  آج لاک ڈاؤن کا 19 واں روز ہے اور مختلف شاہراہوں پر ناکہ بندی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مسجدوں میں نماز جمعہ اور اجتماعات پر پابندی کے باعث شہر میں 12 بجے سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔

جمہع لاک ڈاؤن

Oyeyeah

دہپہر 12 سے 3 بجے تک سخت لاک ڈاؤن

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آج شہر بھر جمعے کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہے، دوپہر 12سے 3 کے درمیان مکمل لاک ڈاون رہے گا,جبکہ مساجد میں پیش امام، مؤذن اور انتظامیہ کے3سے5افراد کو اجازت ہوگی۔ اس دوران تمام کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی اور کسی کو بھی گھر سے غیر ضروری طور پر باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ جبکہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کےخلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق شہریوں کو آنے جانے اور کسی قسم کی مذہبی تقریبات کی اجازت نہیں ہو گی۔

ناصر حسین شاہ کی اپیل

Geo.tv

مزید پڑھیے: سندھ لاک ڈاون مزید سخت ۔۔ کل شام 5 بجے سے تمام کاروبار بند

وزیر اطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ کی اپیل

دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا کےخلاف اقدامات کا مقصد عوام کو وائرس سے بچانا ہے، لاک ڈاؤن کے نفاذ سے عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعے کے دوران لاک ڈاؤن کی پوری طرح پابندی کی جائے، عوام دوپہر12 سے ساڑھے 3 تک اپنے گھروں میں رہیں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے۔

To Top