وزیر اعظم پاکستان نے بھارت کا ناپاک چہرہ بےنقاب کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس سے متاثرہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت مسلمانوں کے خلاف بول رہی ہے۔
آر ایس ایس سے متاثر بی جے پی
وزیراعظم عمران خان کا اپنے ایک ٹوئٹ میں بھارت کے ناپاک عزائم کی قلعی کھول دی۔ ٹوئٹر جاری اپنے ایک پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس سے متاثرہ بی جے پی قیادت 21ویں صدی میں 200 ملین مسلمانوں کیخلاف کھلے عام وہی لب و لہجہ اختیار کئے ہوئے ہے جو نازیوں نے یہودیوں کیخلاف اپنایا۔
آر ایس ایس سے متاثرہ بی جے پی قیادت 21ویں صدی میں 200 ملین مسلمانوں کیخلاف کھلے عام وہی لب و لہجہ اختیار کئے ہوئے ہے جو نازیوں نے یہودیوں کیخلاف اپنایا۔
pic.twitter.com/MUiyqpgGDJ— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 3, 2020
مزید پڑھیے: ڈاکٹر اسامہ شہید: بارڈر پار انسانیت کو بھی خطرہ
بی جے پی رہنما کی ہرزہ سرائیی
انہوں نے اپنے پیغام کےساتھ بی جے پی رہنما سبرامنیم کی ویڈیو بھی شیئر کی۔ جس میں ایک سوال کے جواب میں بی جے پی رہنما سبرامنیم نے مسلمانوں کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک میں مسلمانوں کی آبادی 30 فیصد سے زیادہ ہوجائے تو وہ as معاشرے کے لیے خطرناک ہوجا تے ہیں۔ بھارت میں رہنے والے مسلمان برابری کی سطح پر نہیں آتے۔ ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 14کی غلط تشریح کی جاتی ہے۔ آرٹیکل 14 ان سب لوگوں کو برابری کا حقوق دیتا ہے جو بھارتی ہیں۔ مگر انڈیا میں رہنے والی مسلم اقلیت اس میں نہیں آتی اور ان کا شمار بھارت میں رہنے والے عوام میں برابری کی سطح پر نہیں ہوتا۔